ون ڈے میں بابر اعظم بدستور نمبر ون بیٹر، بولرز میں سراج بہترین

January 26, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے انٹر نیشنل کی عالمی رینکنگ میں بدستور ٹاپ پر ہیں۔ امام الحق کی 5 ویں پوزیشن ہے ۔ بھارت کے ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلے گئے ۔ بدھ کو جاری نئی رینکنگ میں بابراعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ جنوبی افریقاکے راسی وین ڈیر ڈوسن 766 اور کوئنٹن ڈی کاک 759 پوائنٹس کے ہمراہ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 747، اور امام الحق 740 پوائنٹس کے ہمراہ بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں۔ بھارت کے شبھمن گِل 734 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ کیریئر بیسٹ چھٹے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 727 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔ بولرز میں بھارت کے محمد سراج پہلے نمبر پر آگئے۔ پاکستان کے شاہین آفریدی 8 ویں نمبر پر ہیں۔ ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بھارت نے144ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔