پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم ہوبارٹ پہنچ گئی، دوسرا ٹی 20 آج

January 26, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہوبارٹ پہنچ گئی۔ میچ جمعرات کو کھیلا جائےگا۔ سابق آسٹریلوی کپتان ریچل ہینز نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں ٹپس دیئے۔ ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان ٹیم کے لیے واقعی ایک اچھا امتحان رہا ہے۔ انہیں آسٹریلوی حالات میں کھیلتے ہوئے دیکھ کر اچھا لگا، اور مجھے یقین ہے کہ انہوں نے بہت کچھ سیکھا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فاطمہ ثناء کی طرح کچھ پرجوش نوجوان کھلاڑی آئی ہیں اور گیند کے ساتھ ان کی مہارت کو دیکھنا بہت حیرت انگیز تھا۔