جمشید روڈ، مکینک کی دکان میں گیس سلنڈر دھماکہ، 4 افراد جھلس کر زخمی

January 26, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمشید روڈ سینٹرل جیل کے قریب واقع مکینک کی دکان میں گیس سلنڈر دھما کے سے پھٹنے نے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں4 افرادجھلس کر زخمی ہو گئے ، زخمیوں کوسول اسپتال برنس سینٹر منتقل کیاگیا،جبکہ آگ نے 4 دکانوں، ایک رہائشی فلیٹ اور 2 کاروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔پولیس کے مطابق اسپتال میں زخمیوں کی شناخت 30 سالہ عمران ولد موسیٰ، 29 سالہ عثمان ولد مظہر حسین ، 45 سالہ معین ولد جعفر علی اور 28 سالہ تیمور ولد جمشو کےنام سےہوئی ہے ۔