کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی و دیگر کی جانب سے ہل پارک میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت پر میئر کراچی، میونسپل کمشنر کے ایم سی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے اور فریقین سے 17جولائی تک جواب طلب کرلیا ، جماعت اسلامی کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی ہدایات کے مطابق ترمیمی ٹائٹل جمع کروا دیا گیا ہے، ہل پارک کو سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں کے تحت تحفظ حاصل ہے۔