کراچی (اسٹاف رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیرعلامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کربلانے اپنی جا نوں کے نذرانے دے کر یزید کے مکروہ عزائم کو خاک میں ملا دیا اور اسلام کو فسق و فجور سے پاک کیا ، امام حسین اور شہدائے کربلا سے محبت و عقیدت کا تقاضا ہے کہ ان کے نقشِ قدم پر چلا جائے، پیر سید سردار علی شاہ جیلانی نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ سے بیعت کا مطالبہ قطعا غلط تھا، سید محمد عبدالوہاب اکرم قادری، پیر محمد کمال میاں سلطانی ، قاضی نورالاسلام شمس اور دیگر نے بھی خطاب کیا، چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام اسلام کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں، ، حق و باطل کے درمیان واضح فرق کی یاد دلاتا ہے، اہلحدیث رہنما عمران احمد سلفی نے کہا کہ سیدنا حضرت امام حسینؓ شہادت کے منصب پر بھی فائز ہیں۔