• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واقعہ کربلاء تاریخ میں اہمیت کا حامل ہے، عشرہ مجالس عزا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہےکہ تاریخ میں واقعہ کربلاء ایک اہمیت کا حامل ہے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا ہےکہ قران حکیم کی تعلیمات پر عمل کرنے والے لوگ دارین میں خسارے سے بچ جائیں گے، مولانا ابو طالب طبا طبائی نے کہا ہے کہ حضرت عباس ؑ اور حضرت قاسمؑ، حضرت علی اکبرؑ و حضرت علی اصغرؑ شہدائے کربلاء کی خاص فہرست میں شامل ہیں، مولانا مرزاحیدر علی نے کہا کہ کربلاء کی مقدس ہستیاں ہمارے لئے قابل احترام ہیں، علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہے کہ فلسفہ اسلام سمجھنے کیلئے فکر کربلا کو سمجھنا ضروری ہے، علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ حضرت عباسِ علمدارؑ کی کی پوری زندگی اطاعتِ امامؑ اور وفاداری کی ایک لازوال داستان ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید