کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں دو خواتین سمیت 3افراد نے مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کر لی، تفصیلات کے مطابق ملیر الامین سوسائٹی کے قریب گھر سے 25سالہ دانیال ولد یوسف مسیح کی پھندا لگی لاش ملی پولیس نے بتایا کہ متوفی نے گھریلو رنجش کے باعث پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے، ایف سی ایریا میں فلیٹ سے 35سالہ سعدیہ زوجہ عاطف کی پھندا لگی لاش ملی، پولیس نے بتایا کہ خاتون نے پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کر لی، ایف بی ایریا بلاک 10پارک کے قریب گھر سے 32سالہ مباہ زوجہ جاوید کی پھندا لگی لاش ملی، گھر والوں کے مطابق مبینہ خودکشی کی ہے۔