کراچی (اسٹاف رپورٹر) عشرہ محرم کی مجالس سے خطاب کرتے ہوئے علما کا کہنا تھا کہ شہدائے کربلاء عدل و انصاف کے پیکر اور خدا کے پسندیدہ بندے ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ حضرت علی اکبر ؑ اور حضرت علی اصغراور قاسم ابن حسنؑ خاندان نبوت کے چشم و چراغ ہیں، مولانا ابو طالب طبا طبائی نے کہا کہ شہدائے کربلاء عدل و انصاف کے پیکر ہونے کے ساتھ انسان دوست اور خدا کے پسندیدہ بندے ہیں، علامہ صادق عباس عابدی نے کہا کہ اسلام زندگی کی کامیابی کو اللہ پر یقین ، صبر اور استقامت سے جوڑتا ہے، مولانا مرزا حیدر علی اور مولانا شیخ صادق نے کہا ہے کہ خانوادہ رسولﷺ کے چشم و چراغ ہیں۔