• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام بارگاہ بقیتہ اللّٰہ واقعہ دہشت گردی ہے، شیعہ علماء کونسل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی سیکر ٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، ترجمان سندھ حکومت تحسین عابدی، علامہ اسد اقبال زیدی، عرفان مہدی ودیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ امام بارگاہ بقیتہ اللہ واقعہ دہشت گردی ہے ، اس المناک حادثے سے کئی روز پہلے بھی اس امام بارگاہ میں کچھ ایسے مسائل مسلط کرنے کی کوششیں کی گئیں جس پر انتظامیہ نے جدید کیمرے لگائے اور سیکورٹی کے انتظامات کئے، لیکن بعض جگہ پر سیکیورٹی معاملات ناقص رہے اس وجہ سے ایک تیز رفتار گاڑی جس کو والینٹرز نے روکنا چاہا مگر اُس نے اپنی رفتار اور تیز کرتے ہوئے عزاداروں کو کچل دیا ، گاڑی کا ڈرائیور نشے میں تھا تو یہ بات غلط ہے، ذمہ داران نے یقین دلایا ہے امام بارگاہ میں پیش آنے والے حادثے میں جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید