کراچی(اسٹاف رپورٹر) 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوگا ، صبح 11 بجے مجلس عزاء سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کریں گے، جلوس دوپہر 12بجے تک ابوالحسن اسکاؤٹ اور امروہہ اسکاؤٹس کی رہنمائی میں برآمد ہوگا اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں واقع حسینہ ایرانیان پراختتام پذیر ہوگا، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔