سابق اسسٹنٹ کمشنر صدر کیخلاف کیس انٹی کرپشن اور نیب کو بھجوادیا گیا

January 26, 2023

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)جمیل حیدر شاہ نے اسسٹنٹ کمشنر صدر کا چارج سنبھال لیا جبکہ سابق اسسٹنٹ کمشنر صدرمحمد جلیل الرحمان خان کے خلاف تحقیقات کیلئے کیس انٹی کرپشن اور نیب کو بھجوادیا گیا۔جیل الرحمان خان نے اے سی صدر سے ہٹائے جانے پر سروس ٹربیونل سے رجوع کرکے حکم امتناعی لیا اور چارج چھوڑنے سے انکار کیا تھا جس کے باعث اے سی آفس کئی دن پبلک ڈیلنگ کیلئے بند رہا۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن پنجاب کی طرف سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو مراسلہ بھجوایا گیا ہےجس میں ہدایت کی گئی ہے کہ محمد جلیل الرحمان خان کے خلاف نیب اور انٹی کرپشن میں تحقیقات کے دوران ان اداروں کی معاونت کی جائے۔ڈی سی نے مراسلہ مزید کارروائی کیلئے اے ڈی سی آر محمد عبداللہ کو بھجوادیا ہے۔