امیرجماعت اسلامی سراج الحق جنوبی پنجاب کے3 روزہ دورے پر کل ملتان پہنچیں گے

January 26, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق جنوبی پنجاب کے3روزہ دورے پر کل ملتان پہنچیں گے ، اس ضمن میں امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب راؤ محمد ظفر نے کہا کہ ملک کی تیز ی سے بدلتی سیا سی صورتحال کے پیش نظر امیر جماعت اسلامی پاکستان جنوبی پنجاب کا دورہ کر رہے ہیں ،27 جنوری جمعہ کے دن وہ چوٹی زیریں ضلع ڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے 28جنوری ہفتے کے روز بہاولپور میں ورکز کنونشن سے خطاب کریں گے اور علاقے کی مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ 29جنوری بروز اتوار ملتان آرٹس کونسل میں ورکز کنونشن سے خطاب کریں گے ۔