سوئیڈن سےاعلان لاتعلقی کیا جائے:ہائیکورٹ بار

January 26, 2023

ملتان( سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت میاں عادل مشتاق صدر ہائیکورٹ بار ملتان نے کی اور جنرل سیکرٹری کے فرائض ملک ارشد حسین بھٹی جنرل سیکرٹری نے سر انجامِ دیئے۔اجلاس میں سوئیڈن میں ہونے والے انتہائی افسوس ناک واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔اور عالمی برادری سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ مذہبی انتہا پسندی اور اسلاموفوبیا کو ختم کیا جائے اور آئندہ اس طرح کے ہونے والے واقعہ سے بچنے کے لیے لائحہ عمل بنایا جائے۔ حکومت سے بھی یہ مطالبہ کیا کہ سوئیڈن سے اعلان لاتعلقی کیاجائے اور مذہبی شر پسندی عناصر کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے ۔