پولیس انٹرنشپ پروگرام کے شرکاکا سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

January 26, 2023

لاہور(کرائم رپورٹر سے،کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس انٹرنشپ پروگرام کے شرکاء نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ کیا۔اس موقع پرپولیس افسران کی سربراہی میں 33 شرکاء وفد کا حصہ تھے۔آپریشن کمانڈر ایس پی محمد عاصم جسرا نے وفد کو عوامی آگاہی کمپین، میڈیا مینجمنٹ اور ویمن سیفٹی ایپ بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔