بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں انٹرنیشنل کرکٹرز کے نام جگمگائیں گے

January 27, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں انٹرنیشنل کرکٹرز کے نام جگمگائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگٹی اسٹیڈیم کے انکلوژرز کو 10 سابق بین الاقوامی کرکٹرز کے نام سے منسوب کردیے ہیں۔ ان میں بلوچستان کے ایک کھلاڑی شعیب خان بھی شامل ہیں۔ سوشل میڈیا پر کچھ مقامی کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنے کی جانب توجہ دلائی گئی ہے۔ پی سی بی کے مطابق انکلوژرز مصباح الحق، شاہد آفریدی، یونس خان، ثناء میر، کرن بلوچ، سعید اجمل، ثقلین مشتاق، محمد یوسف، شعیب ملک اور شعیب خان کے نام منسوب کیے گئے۔ پانچ فروری کو کوئٹہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا میچ ہوگا تاہم اس سال پی ایس ایل اور انٹر نیشنل میچ ہونے کا امکان نہیں ہے۔