آسٹریلین ٹینس فائنل میں ربا کینا اور سبالنکا مدمقابل

January 27, 2023

میلبورن (جنگ نیوز) آسٹریلین اوپن 2023 میں خواتین کے سنگل ٹائٹل کا فائنل ایلینا رباکینا اور آریانا سبالنکا کے مابین ہو گا۔ ومبلڈن چیمپئن ایلینا رباکینانے بیلاروس وکٹوریہ آزارینکا جبکہ سبالینکا نے پولینڈ کی میگڈا لینیٹ کو زیر کیا۔سبالینکا نےایڈیلیڈ ٹائٹل جیتنے کے بعد 10 مسلسل میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔