قرآن پاک کی حرمت کا تحفظ مسلمان کا دینی فریضہ ہے، ثروت اعجاز

January 27, 2023

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی حرمت کا تحفظ کرنا ہر مسلمان کا دینی فریضہ ہے،جمعۃ المبارک کو یوم حرمت قرآن کریم کے طور پر منائینگے، قرآن پاک کی سرکاری سرپرستی میں بے حرمتی پر سوئیڈن اور ہالینڈ کو انتہا پسند دہشتگرد ملک قرار دیا جائے،اسلامی ممالک مذمت سے کام نہ چلائیں حکومت کا کام قانونی طور پر یا طاقت کے زور پر روکنا ہوتا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پربین المذاہب کا درس دینے والے قرآن پاک کی بے حرمتی پر کیوں خاموش ہیں،علماء کرام مساجد میں قرآن کریم کے تحفظ اور ہالینڈ اور سوئیڈن کے خلاف مذمتی قرار دادیں پیش کریں، نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں مساجد کے باہر احتجاج کیا جائے ۔