بیشتر اضلاع میں جمعرات کوموسم سرد اور خشک رہا

January 27, 2023

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں جمعرات کوموسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ میں کم سےکم درجہ حرارت منفی07 ،بارکھان01، دالبندین منفی04، گوادر 07، قلات منفی11،خضدار01،لسبیلہ صفر، نوکنڈی منفی 01، سبی06،تربت08،ژوب منفی03اور زیارت میں منفی17ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آج موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔