قوم دفاعی بجٹ میں کسی قسم کی کٹوتی برداشت نہیں کریگی، ضیاء عباس

January 27, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرائط میں قوم کبھی بھی اپنے ملک کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرے گی، اور نہ ہی د فاعی بجٹ میں کسی قسم کی کٹوتی کو برداشت کرے گی،سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی جماعت قوم کو ملک کے ڈیفالٹ ہونے کے امکان سے خوف زدہ کر کے ملک میں خانہ جنگی کرانا چاہتے ہیں، ان کا خواب کبھی شر مندہ تعبیر نہیں ہوگا، وہ اس طرح کی باتیں کر کے ملک میں سرمایہ کاری کو روک رہے ہیں ، امارات کی جانب سے پاکستان میں بھاری سر مایہ کاری کا فیصلہ خوش آئند ہے۔