کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا یہ فیصلہ عوام پر براہِ راست معاشی ظلم کے مترادف ہے۔ فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے اور عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے جائیں۔سردار عبدالرحیم نے کہا کہ مہنگائی کے باعث عوام پہلے ہی شدید پریشان ہیں جبکہ حکومت کے ایسے فیصلے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔