• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں شاہ خرچیوں کو کم کرنا ہوگا، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ہمیں شاہ خرچیوں کو کم کرنا ہوگا،مگر اس جانب حکومت کی توجہ نہیں ہے، وزراء اور منتخب نمائندوں، سرکاری افسران کا پرو ٹوکول ختم کیا جائے جن کے ساتھ موبائلوں پر پیٹرول کا بڑا ذخیرہ استعمال ہورہا ہے۔ حکومت پہلے ہی مہنگائی اور گرانی کے حوالے سے اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام تھی، اب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے گراں فروشوں کو روکنا حکومت کے لئے ناممکن ہوجائے گا،موجودہ صورت حال میں معاشی ترقی کے سلسلے میں حکومتی دعوں کو جھٹکا لگا ہے،حکومت دو دن قبل ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ موجود ہونے کا دعوی کررہی تھی، مگر قیمتوں میں اضافے سے ثابت ہوگیا ہے کہ وفاقی حکومت اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہے،مہنگائی کو روکنے میں بھی وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کوئی پلان بنانے میں ناکام رہی ہے،جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ملک بھر سے سے مزید