پیرس(رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) اوورسیز پاکستانی عید الفطر کے موقع پر اپنے بچوں کے ساتھ عید منانا مشکل ہو گیا ہوائی جہاز (ایئر ٹکٹ) کے کرایوں میں ہوشربا ااضافہ ، پاکستانی قومی ایئر لائن پی آئی اے کا پیرس سے اسلام آباد تک ٹکٹ جو چھ سو پچاس سے آٹھ سو پچاس یورو تک فروخت ہوتا تھا اب چودہ سو اسی سے سولہ سو اسی یورو تک فروخت ہورہا ہے دیگر ایشیائی ممالک کی ایئر لائن کے مقابلہ پاکستانی قومی ایئر لائن کے ٹکٹ فروخت کرنے والوں نے زیادہ تر انڈین ٹریول ایجنٹوں کو نوازا ہے وہ ٹریول ایجنٹ اسرائیل ایران جنگ کا خوب فائدہ اٹھارہے ہیں موجودہ وقت اور ایئرلائن کے مطابق حالات مختلف ہیں ۔ تاہم حالیہ عالمی رپورٹس کے مطابق عمومی صورتحال یہ ہے دیگر ایئر لائن نے اپنے ٹکٹوں اتنا اضافہ نہیں کیا گیاپاکستان اورسیز فونڈیشن کے صدر اور ذمہ داران کو چاہئے کہ وہ اورسیز پاکستانیوں کے مناسب ریٹ پر ٹکٹوں کی فروخت کےلئے حکومت سے رابطہ کریں اور عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیاروں اور بچوں کے ساتھ عید الفطر منا سکیں۔