کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) مصر میں کھیلے گئے ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائر کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی، ہفتے کی شب کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے واحد گول رانا ولید نے ا سکور کیا،انگلینڈ کی جانب سے سیموئیل نے دو جبکہ ہینری اور فوکس نے ایک ایک گول بنائے۔ جبکہ پاکستان کی جانب سے واحد گول رانا ولید نے سکور کیا۔واضح رہے پاکستان ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کی وجہ سے رواں سال ہونے والےورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر چکا ہے،اس رائونڈ سے انگلیند اور جاپان نے بھی کوالیفائی کیا ہے۔