میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس، مختلف ایجنڈا آئٹمز منظوری کیلئے پیش

January 27, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ہیومن ریسورس اینڈ نومینیشن کمیٹی کا چھٹا اجلاس میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین سردار محمد جمال خان لغاری نے کی جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے مختلف ایجنڈا آئٹمز پیش کئے جنکی متفقہ طورپر منظوری کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھجوایاگیا۔ایچ آر اینڈ نومینیشن کمیٹی نے جونیئر انجینئر کے عہدے کے لیے (الیکٹریکل/ الیکٹرانکس) میں انجینئرنگ کی ڈگری رکھنے والے میپکوملازمین کے لئے ان ہاؤس انڈکشن کوٹہ میں اضافہ کرنے،3سالہ پولی ٹیکنیک ڈپلومہ حاصل کرنے والے اسسٹنٹ لائن مینوں، لائن مین گریڈ۔IIاور لائن مین گریڈ۔Iکی لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ۔IIکے عہدے پر بھرتی /ترقی کا کوٹہ 10فیصد سے بڑھاکر20فیصد کرنے اور میپکوکے شعبہ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) ڈویلپمنٹ میں ماحولیات اور سوشل سیف گارڈ کے لئے نئی پوسٹوں کے قیام کے کیسز منظوری کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھجوادئیے۔اجلاس میں بورڈ ڈائریکٹرزانجینئر فضل اللہ دُرانی اورجام محمد جابرلاڑ نے شرکت کی جبکہ بورڈ ڈائریکٹرز ظفر عباس اورخرم مشتاق نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔