نشتر کے وفد کا ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا دورہ

January 27, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی ہدایت پر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وفد نے گزشتہ روز ایم این ایس ازرعی ونیورسٹی کا دورہ کیا۔ وفد میں پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی، سابق پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق، پروفیسر ڈاکٹر زہرا نازش, ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر خالد چستی ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر راشدہ پروین، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبیٰ ناصر اور ڈاکٹر شعیب شامل تھے ۔ وائس چانسلر نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر آصف علی نے وفد کا استقبال کیا۔ وفد کے اراکین نے ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائیزیشن (اورک ) اور کوالٹی انہانسمنٹ سیل کا دورہ کیا اور ان شعبوں کے حوالے سے مختلف آمور بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں جامعات کے درمیان باہمی تعاون اور شراکت کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کی زیر قیادت وفد کے اراکین نے اس دورے کو اہم اور معلوماتی قرار دیتے ہوئے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد اور وائس چانسلر ایم این ایس ایگریکلچر یونیورسٹی ڈاکٹر آصف علی کا شکریہ ادا کیا۔