رکی پونٹنگ نے بابر اعظم کیلئے مزید ریکارڈز کی پیشگوئی کردی

January 28, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ بابر اعظم آنے والے وقت میں متعدد ریکارڈز پاش پاش کریں گے۔ آئی سی سی کے ڈبل ایوارڈز سے کہیں زیادہ بڑے ایوارڈز ان کے منتظر ہیں۔وہ تکنیکی اعتبار سے بہترین صلاحیتوں کے حامل کر کٹر ہیں،ہر کنڈیشن میں ایڈجسٹ ہو جاتے ہیں۔ ٹیسٹ میں طویل اننگز کھیلتے ہیں اور ون ڈے اننگز پر حاوی رہتے ہیں، ٹیم کی ضرورت کے مطابق ان کے رنز بنانے کی رفتار کا بدلنا بھی زبردست صلاحیت ہے۔ ان کی بہترین کرکٹ ابھی باقی ہے، بابر اعظم کو بیٹنگ کرتا دیکھ کافی خوشی اور محظوظ ہوتا ہوں، وہ کپتانی میں بھی بیٹنگ جیسا مقام حاصل کرلیں گے۔