پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے حقیقی مسائل کا مکمل احوال ”جرگہ“ میں دیکھیں

January 28, 2023

کراچی (جنگ نیوز) پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے حقیقی مسائل کا احوال ہفتے کی شب 10بجکر5منٹ پر ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کیا جائے گا۔ عوام کے اصل مسائل میڈیا کی نظروں سے اوجھل کیوں ہیں، چھوٹے صوبوں میں پروان چڑھتا احساس محرومی کتنا خطرناک ہو سکتا ہے، اقتدارکی رسہ کشی میں مصروف سیاستدانوں کو عوام پر ترس کیوں نہیں آرہا؟۔ اِن تمام موضوعات پر شو کے دوران گفتگو ہوگی۔ پروگرام کے میزبان سینئرصحافی و تجزیہ کار سلیم صافی ہیں۔