ابوظہبی، محمد علی بندیال کی کتاب کی لاؤنچنگ تقریب

January 28, 2023

ابوظہبی (سبط عارف) ابوظہہبی میں پاکستانی مصنف محمد علی بندیال کی تصنیف ’آئی ڈریم آف رین‘ کی لائنچنگ تقریب ہوئی ۔ نوجوان پاکستانی مصنف کا ناول امارات لیٹریچر فیسٹو ل 2023 کے لئے منتخب کرلیا گیا ہے۔ تقریب میں محمد علی بندیال کا کہنا تھا کہ یہ ناول ایک باپ اور بیٹے کی کہانی ہے جنہیں حادثہ پیش آتا ہے۔ کہانی میں کئی نشیب و فراز پیش آتے ہیں جس میں قاری کو 1990 کی دہائی میں لے جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناول نہ صرف قارئین کو پاکستان کے بارے میں بتائے گا بلکہ پاکستان کا نکھرا چہرہ بھی پیش کرے گا۔ پاکستان کے امارات میں سفیر فیصل نیاز ترمذی ی کا تقریب میں کہنا تھا کہ مصنف تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہیں۔