خیبر پختونخوا نگران حکومت کے وزیر خوشدل خان سول سرونٹ نکلے

January 28, 2023

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) خیبر پختونخواکی نگران حکومت کے ایک وزیر خوشدل خان ملک کے بارے میں انکشاف ہوا کہ وہ سول سرونٹ ہیں جن کی ر یٹائرمنٹ کی تاریخ دستاویز کے مطابق 14 فرروی 2023ہے۔ کوئی بھی سول سرونٹ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی دوسال تک سیا ست میں حصہ لینے کے مجاز نہیں ہوتا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذ رائع نے بتایا کہ خوشدل خان ملک وزارت دفاع کے ذ یلی ادارے وفاقی نظامت تعلیمات (کینٹ اینڈ گیر یژن ) کے گریڈ21کے سینئر پرنسپل ہیں ۔ وہ ڈیپو ٹیشن پر کئی وزارتوں میں بطور جوائنٹ سیکر ٹر ی فرائض انجام دے چکے ہیں تاہم بعد ازاں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی خدمات ان کے محکمہ کو واپس کردی تھیں۔