سی ڈی اے آپریشن، متعدد تجاوزات مسمار، سامان ضبط

January 28, 2023

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)سی ڈی اے کے شعبہ انسداد تجاوزات کے عملہ نے سیکٹر I-9/4 میلوڈی ,ضیاء مسجد ایکسپریس ہائی وے F-11 مرکز اور لہتراڑ روڈ پر انسدادِ تجاوزات کی کاروائیاں کرتے ہوئے متعدد تجاوزات گرا کر 7 ٹرک سامان ضبط کر لیا۔ سیکٹر I-9/4 میں متعدد گھروں سے باہر فنس اضافی گیٹ شیڈ ختم کر کے گلیوں کو کھول دیا گیا۔سیکٹر F-11 مرکز میں پارکنگ ایریا سے تجاوزات ہٹا کر 3 ٹرک سامان ضبط کر لیا گیا اور پلاٹ لائن سے باہر متعدد گلیوں سے فنس اور دیگر تجاوزات ہٹا کر گلیوں کو عوام کے لیے کشادہ کرلیا گیا۔ سیکٹر F-10 میں بھی انسداد تجاوزات عملہ نےگلی نمبر 27-28-29 میں گھروں کے باہر قائم تجاوزات فنس لوہے کے جنگلے اضافی گیٹ مسمار کردیئے۔رولر ایریا لہتراڑ روڈ ترامڑی چوک تا پنجگراں سٹاپ تک روڈ کے دونوں اطراف سے تجاوزات ہٹا دی گئیں ۔