فیز ٹو کی تکمیل سے قبل مارگلہ ایونیو فیز ون نہ کھو لا جا ئے، ڈی بارہ کے مکینوں کا مطالبہ

January 28, 2023

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سیکٹر ڈی 12 کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مارگلہ انکلیو فیز ٹو کی تکمیل تک مارگلہ انکلیو فیز ون کو نہ کھو لا جا ئے۔ایکشن کمیٹی کے عہد یداروں کرنل نوید اور مسز ہا جرہ نے اعلان کیا ہے کہ فیز ون کو ٹریفک کیلئے کھولنے کے خلاف سیکٹر ڈی بارہ کے رہائشی ا پنی فیملی سمیت اتوار، 29 جنوری 11 بجے صبح سروس روڈ نارتھ اور میجر روڈ 3 کے جنکشن پر سی ڈی اے کے خلاف احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مارگلہ ایونیو کو سیکٹر ڈی-12 کی سروس روڈ نارتھ سے لنک کیا جا رہا ہے. جس کی وجہ سے جی ٹی روڈ کی ساری ٹریفک مارگلہ ایونیو سے سیکٹر ڈی-12 کے اندر سے گزرتی ہوئی مارگلہ روڈ پر جا ئے گی جس سے رہائشی بری طرح متاثر ہونگے۔