بغیر لائسنس نشہ آور ادویات برآمد، دو فارمیسی، میڈیکل سٹو ر سر بمہر

January 28, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )محکمہ صحت اسلام آباد کے ڈرگ کنٹرول یونٹ نے ڈی ایچ او اور چیف ڈرگ انسپکٹر اسلام آباد سردار شبیر احمد کی زیر نگرانی اسلام آباد کی مختلف فارمیسیوں کا اچانک دورہ کیا ۔ اس دوران سیکٹر جی ایٹ کے فلیٹ میں بغیر لائسنس کے نشہ آور ادویات کا ذخیرہ پایا گیا۔فلیٹ سے غیر رجسٹرڈ،سمگل شدہ اور سرکاری ہسپتال کا سامان بھی برآمد ہوا۔ چھاپہ مار ٹیم نے فلیٹ کو سیل کر کے متعلقہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ ٹیم نے دو فارمیسیوں اور میڈیکل سٹورز کو سیل کر دیا جو بغیرلائسنس ادویات فروخت کر رہے تھے۔