انجینئرنگ یونیورسٹی کے سکالر بلال الرحمٰن کا پی ایچ ڈی مقالے کا دفاع

January 28, 2023

پشاور (خصوصی نامہ نگار) انجینئرنگ یونیورسٹی کے سکالرانجینئربلال الرحمٰن نے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ یوای ٹی پشاور سے پی ایچ ڈی تحقیق مکمل کرتے ہوئے مقالے کا کامیاب دفاع کیا۔ ان کے سپروائزرپروفیسرڈاکٹر محمدعنایت اللہ خان بابر وائس چانسلریوای ٹی ٹیکسلا تھے ۔ موصوف یوای ٹی پشاور کے شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں بطور لیکچرر خدمات انجام دے رہا ہے ۔ دفاعی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹرامجداللہ ڈین فیکلٹی آف الیکٹریکل اینڈ کمپیوٹرانجینئرنگ، پروفیسر ڈاکٹرسیدوقار شاہ چیئرمین شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ ،فیکلٹی ممبران اور طلباء بھی موجود تھے۔