تحریک آواز حق کا سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظاہرہ

January 28, 2023

پشاور (لیڈی رپورٹر)تحریک آواز حق نے سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت تحریک آواز حق کے چئیرمین جاوید خان اور دیگر عہدیداروں نے کی جنہوں نےہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے جبکہ سویڈن کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات سے مسلمانوں کی دل اآزاری ہوتی ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ایسے شر پسند لوگوں کو قانون کے مطابق سخت عبرت ناک سزا دی جائے ورنہ مسلمان دین کی سربلندی کیلئے ہر وقت جانی و مالی قربانی دینے کو تیار ہیں ۔