پی ایچ اے کی جانب سے بی زیڈ یو چوک بحالی کا فیصلہ

January 28, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ایچ اے ملتان نے بی زیڈ یو چوک بحالی کا فیصلہ کیا ہے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چوک پر مونومنٹ تعمیر کیا جائے گا،رواں ماہ بحالی پر کام مکمل کر لیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے بی زیڈ یو چوک کے دورہ کے موقع پر کیا۔ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اُسامہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن جاوید عارف بھی موجود تھے۔