بلوچستان میں مالی بحران، صوبائی حکومت نے احتجاج کی دھمکی دیدی

January 29, 2023

کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان حکومت نے مالی بحران کے باعث وفاق سے واجب الادا رقم نہ ملنے پر احتجاج کی دھمکی دے دی۔صوبائی وزیر خزانہ انجینئر زمرک خان اچکزئی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ صوبائی حکومت یقین دہانی پوری نہ ہونے پر لائحہ عمل دے گی، اگلے ہفتے قسط نہ ملی تو اسلام آباد میں مظاہرہ کریں گے۔بلوچستان میں مالی بحران شدت اختیار کر گیا ہے، جس پر بلوچستان حکومت نے وفاق سے واجب الادا 50 ارب روپے مانگ لئے ہیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی یقین دہانی پر صوبائی حکومت نے چند روز انتظار کے بعد ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دے دی۔