پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی

January 29, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام نہ آسکا ،مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی کلو مرغی کا گوشت 540، زندہ مرغی فی کلو440 روپے تک فروخت کی جارہی ہے جبکہ انڈے فی درجن 360روپے،دیسی انڈے 460 روپے ، کلیجی فی کلو 540روپےاور زندہ دیسی مرغی 820 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے ۔