ویمنز کرکٹ، آسٹریلیا سے تیسرا ٹی 20 بارش کی نذر، سیریز مکمل

January 30, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ مانوکا اوول کینبرا میں بارش کی نذر ہوگیا۔ اتوار کو ٹاس بھی ممکن نہیں ہو سکا تھا ۔ سیریز آسٹریلیا نے دو صفر سے اپنے نام کی۔ ون ڈے میچز کی سیریز آسٹریلیا نے تین صفر سے جیتی۔ پاکستان ٹیم کو تمام پانچ میچوں میں شکست ہوئی۔ ٹیم آسٹریلیا میں سیریز مکمل ہونے کے بعد پیر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے جنوبی افریقا روانہ ہوگی۔ ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 12 فروری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلے گی ۔