موجودہ مسائل کا حل صرف آئین پر عملدرآمد ہے، یوسف رضا گیلانی

January 30, 2023

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت آئین اور ایٹمی طاقت کی بدولت قائم ہے، ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔ اسلام آباد میں باچاخان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ نظریاتی لوگ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، نظریہ کبھی ختم نہیں ہوتا، باچاخان اور ولی خان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باچاخان کےنظریات اور وژن کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ باچان خان نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے مشترکہ کوششوں سے آئین بنایا تھا۔ ولی خان کا 73 کے آئین میں بہت بڑا کردار ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے این ایف سی ایوارڈ سے صوبوں کو پیسے دیئے۔ گوادر میں این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ بلا کر معاملات طے کیے۔