قرآن مجید کی بے حرمتی کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

January 30, 2023

پشاور (وقائع نگار )سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلا ف مسلم سٹوڈنٹس لیگ اورمسلم یوتھ لیگ پشاور نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جسمیں کثیر تعداد میں نوجوانوں اور طلباء نے شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین نے سویڈن کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرے کی قیادت صدر مسلم یوتھ لیگ پشاور اسامہ منظور اورصدر مسلم سٹوڈنٹس لیگ ابوذر نے کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ قرآن مجید کی بے حرمتی بد ترین مغربی دہشت گردی ہے،قرآن مسلمانوں کی ریڈ لائن ہے اسکی بے حرمتی کے پے درپے واقعات پر مسلمان چھپ نہیں بیٹھیں گے،قرآن مجید کی حرمت اور تقدس کے حوالے سے اقوام متحدہ قانون سازی کرے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے