پولیس سے مبینہ مقابلوں میں زخمی سمیت 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ، موٹرسائیکلیں برآمد

January 31, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ پریمئیر کالج کے قریب مبینہ مقابلے میں زخمی نثار اور اس کے ساتھی محمد اقبال کو گرفتار کر کے دو ٹی ٹی پستول ،تین موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 الفتح قبرستان کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک زخمی تحسین اللہ اور ساتھیوں شناخت محمد ولی اور محمد نذر کو گرفتار کر کے ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی ، رینجرز اورپولیس نے مشترکہ کارروائی میں اعظم ٹاؤن محمود آباد سے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم غلام عباس عرف علی کو گرفتار کرکے پستول اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی۔