الیکشن کمیشن کی سماعت میں ہماری 9 سیٹیں واپس مل جائیں گی، حافظ نعیم

January 31, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ٰنے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں اہل کراچی نے جماعت اسلامی پر بھر پورا عتماد کا اظہار کیا ہے، اپنی چھینی گئی سیٹیں واپس لینے اور اپنے عوامی مینڈیٹ اور ووٹ کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جائیں گے، امید ہے کہ 2فروری کو الیکشن کمیشن کی سماعت میں ہماری 9سیٹیں واپس مل جائیں گی،مزید 30,25سیٹوں کے لیے تمام تر قانونی ذرائع اور طریقے استعمال کریں گے، الیکشن کمیشن امیدواروں کے انتقال کے باعث ملتوی شدہ تمام سیٹوں پر انتخابات کے شیڈول کا فوری اعلان کرے، ہم کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے اتفاق رائے سے میئر لانا چاہتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کی حکومت ملک سے مہنگائی ختم کرنے آئی تھی مگر مہنگائی ہے کہ قابو میں ہی نہیں آرہی، عوام پر بوجھ ڈالا جارہا ہے اور حکومت اور حکمران طبقہ اپنی شاہ خرچیوں کو ختم کرنے پر تیار نہیں ہے، حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت اور اتحادی جماعتیں مختلف بلدیاتی محکموں میں من پسند افسران لگارہی ہیں، ہم دیگر پارٹیوں سے بھی کہتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ مل کر دھاندلی کے خلاف قانونی اور جمہوری جدو جہد کر یں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہمارا سندھ حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق آئین کے آرٹیکل 140-Aکی اصل روح کے مطابق اور جماعت اسلامی سے کیے گئے معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے کراچی کے بلدیاتی اداروں کو اختیارات و وسائل فراہم کرے نے کے لیے فوری طور پر سندھ اسمبلی میں قانون سازی کرے، پی ایف سی ایوارڈ جو 13,12سال سے تعطل کا شکار ہے اسے فوری جاری کرے، موٹر وہیکل ٹیکس اور آکٹرائے ٹیکس میں کراچی کو اس کا جائز اورقانونی حق دے۔