ایچ ای سی کی خودمختاری ختم کرنے کیلئے حکومتی اقدام

January 31, 2023

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی حکومت ملک میں اعلیٰ تعلیم کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے شدید مخالفت کے باوجود ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی ) آرڈیننس 2002 میں مجوزہ ترامیم کے ذریعے اسکی خودمختاری کو ختم کر رہی ہے۔باوثوق زرائع کے مطابق ترمیمی بل کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لئے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے وفاقی وزارت قانون و پارلیمانی امور سے اس حوالے سے اپنی تجاویز بھی مانگ لی ہیں، اس کے بعد اسے کابینہ اور بعد ازاں قومی اسمبلی کے سامنے رکھا جائے گا تاکہ یہ باقاعدہ طور پر قانون بن جائے۔