جنرل ساحر شمشاد کا اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی کے ہیڈکوارٹر کادورہ

January 31, 2023

ریاض (شاہدنعیم )جنرل ساحر شمشاد نے اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی کے ہیڈکوارٹر کادورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشتگردی کے قائم مقام سیکریٹری جنرل محمد المغیدی سے پیر کو ریاض میں سینٹر کے ہیڈکوارٹر میں پاکستان کے جوائنٹ چیف آف ا سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر پاکستان اور اسلامی فوجی اتحاد برائے انسداد دہشت گردی کے درمیان باہمی دلچسپی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق جنرل راحیل شریف بھی اس موقع پر موجود تھے، جنرل ساحر شمشاد کو فکری، ابلاغی دہشتگردی کی فنڈنگ اورعسکری شعبوں میں انسداد دہشتگردی کے حوالے سے اسلامی اتحاد کی کوششوں کے بارے میں بتایا گیا۔