مہنگائی اور گیس کی عدم فراہمی کے خلاف اسپنی روڈ پر عوام کا احتجاج

January 31, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مہنگائی اور گیس کی عدم فراہمی کے خلاف عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ،اسپنی روڈ بند کرکے حکومت اور گیس کمپنی کے خلاف احتجاج ، زبردست نعرے بازی ، پیر کو پیڑول کی قیمتوں و مہنگائی میں اضافے ، گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کے خلاف اسپنی روڈ کو شہریوں نے بند کرکے ٹریفک معطل کردی اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہے اور اب عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا تحفہ دیا ہے جبکہ مہنگائی عروج پر ہے عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہیں ، دوسری جانب خون جمادینے والی شدید سردی میں گیس پریشر کم ہونے سے عوام اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسے دن دیکھنے کے لیے اپنے نمائندوں کو ووٹ دے کر منتخب کیا تھا کہ وہ اپنے عوام پر عذاب مسلط کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر گیس کا پریشر ٹھیک نہ کیا گیا تو سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔