ہارلے اسٹریٹ میں فائرنگ، ایک شخص قتل

January 31, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ہارلے سٹریٹ میں فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیاگیا، تھانہ آراے بازارکو محمدیوسف نے درخواست دی کہ میں، مجاہد اور اعجاز کسی کام کے سلسلے میں ہارلے سٹریٹ سی این جی پمپ والے مین روڈ پر پہنچے تو اسی اثنا میں سامنے سے اچانک دلبر عرف راجہ اور لیاقت آگئے۔ اس دوران دلبر عرف راجہ نے پستول نکال کر ہم پر فائرنگ شروع کی ۔ دلبر کافائر اعجاز کے پیٹ جبکہ لیاقت کافائر اس کے دائیں بازو پر لگا ۔دونوں ملزم موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے۔ زخمی اعجاز دوران علاج جاں بحق ہو گیا۔ وجہ عداوت سابقہ قتل کی دشمنی ہے ۔