تھانہ چونترہ کی گاڑی پرفائرنگ ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

January 31, 2023

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ چونترہ کی سرکاری گاڑی پراندھادھندفائرنگ کرکے دہشت پھیلانے والے ملزموں کے خلاف انسداددہشت گردی اوردیگردفعات کے مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانہ چونترہ کو ایس ایچ او سب انسپکٹرخدادادمجید نے بتایاکہ 29جنوری کی شام مو ضع راجڑ نزد علاقہ کچہ میں سرچ آپریشن کیلئے مو جو د تھے کہ ایک بلڈنگ کے اوپر واقعمورچہ کی سمت سے ہم پر شدید فائرنگ کی گئی۔ تھوڑی دیر بعد فائرنگ کا سلسلہ رکا تو دیکھا کہ عمار ت کی اوٹ سے 8سے 10 نامعلوم افراد اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے ۔سرکا ری گاڑی پر 3 فائر لگے تھے ۔ نامعلوم ملزمان نے نعیم اعجا ز اور ندیم اعجاز مالکا ن ہاؤسنگ سوسائٹی کی ایما ء پر کا رسرکا ر میں مداخلت کر تے ہوئے سرکاری ملازمین پر فائرنگ کی اور علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا یا ۔