چار لڑکیوں سمیت 5 افراد اغواء

January 31, 2023

اسلام آباد، راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر ) چار لڑکیوں سمیت 5 افراد کو اغواءکرلیاگیا۔تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں حسینہ کی بیٹی (ف) کو شاہد وغیر ہ نے جب کہ تھانہ مارگلہ کے علاقے میں سید حسن کے بہنوئی شاہ حسین کو نامعلوم نے اغواء کرلیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔تھانہ نصیرآبادکو محمدانور نے بتایاکہ سائل کی دو بہنیں 19 سالہ (پ) اور 16 سالہ (خ) 27جنوری کی شام اچانک گھر سے چلی گئیں ۔ (پ)کا موبائل وہ گھر چھوڑ گئی جبکہ اسکا کا رابطہ حسین نامی لڑکے کے ساتھ تھا۔ مجھے یقین ہے کہ حسین نے کسی نامعلوم شخص کے ساتھ ملکر میری دونوں بہنوں کو اغواء کر لیا۔تھانہ ائرپورٹ کو محمد نعیم نے بتایا کہ میری بہن (ک) بی بی گھر سے دودھ لینے پکی گلی گئی جو واپس نہ آئی، مجھے شبہ ہے کہ اسے کسی نے اغواء کر لیا ہے۔