پولیس لائن سانحہ، آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا دکھ کا اظہار

January 31, 2023

پشاور (لیڈی رپورٹر)آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید منہاج الدین اور سرپرست اعلیٰ حاجی معمور خان نے گزشتہ روز پولیس لائن کے قریب مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکہ پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی اور عوام کے تحفظ کیلئے خیبر پختونخوا خصوصاʼʼ پشاور پولیسʼʼ کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے انہوں نے زخمیوں کی صحتیابی اور شہداء کی بلندی درجات کے لئیے دعا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس مذموم کاروائی کے بعد پولیس کے حوصلے مزید بلند ہونگے اور وہ نئے عزم و حوصلے کے ساتھ دھشتگردوں کے خلاف قوم و ملک کے حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہونگے،