ڈکیتی وچوری کی وارداتیں، شہری نقدی،موٹرسائیکلوں سے محروم

January 31, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری موٹرسائیکلوں،موبائل فون ونقدی سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں 3ڈاکوؤں نے یاسین سے 7 ہزاررو پے اور موبائل فون چھین لیا ۔چہلیک پولیس کے علاقے سے اعجاز حسین کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی ۔تھانہ پاک گیٹ پولیس کے علاقے سے محمد شفیع کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی ۔تھانہ گلگشت پولیس کے علاقے سے نقیب اللہ کا موبائل فون چوری کر لیا گیا ۔ محمد تقی نے سٹی شجاع آباد پولیس کو درخواست دی کہ اس کے گھر سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کے جانور چوری کر لئے گئے،پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔